بھارتی اداکار ابھیشک کار حادثے میں ہلاک

2017 ,اکتوبر 30



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) : بھارتی اداکار اور ماڈل ابھیشک نارولا کار حادثے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ، وہ اہم شاہراہ پر اپنے دوست کے ہمراہ سفر کررہے تھے ۔چھبیس سالہ ابھیشک نارولا اپنے دیگر دوستوں ہمراہ رات کے پہر گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ ایک سگنل پر گاڑی لال بتی کو توڑتے ہوئے ان کی گاڑی میں جاگھسی ، پولیس نے حادثے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حادثہ رات کے دو بجے ہوا ہے اور زخمیوں میں نارولا کے دوست بھی شامل ہیں۔تاہم ان کے دوستوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور ان کو طبی سہولیات دینے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہےتاہم ابھیشک زخموں کی تاب نہ لاسکے۔انڈین ایکسپرین نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ ابھیشک اپنے اہلخانہ سے ملنے کیلئے دہلی آئے تھے تاہم حادثے کےبعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا

متعلقہ خبریں