عابد شیر نے پانامہ کیس کو معرکہ حق و باطل قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 07:48 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کر دہی ہے تاہم یہ جنگ سچائی اور باطل کے درمیان ہے اور حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔”عدالت سمجھے گی کہ کیس میں جان نہیں تو اسی مرحلے پر ختم کر دے گی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے جھوٹ اور جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا ۔ ”عدالت سے درخواست ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے

“۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات لہرانے والوں کے ثبوت کہاں گئے ؟ عدالت پکار پکار کر ان ثبوتوں کے بارے میں کہہ رہی ہے مگر ابھی تک نہیںدیے گئے ۔ عمران خان نے پہلے حامد خان کو بدلا اور اب ایک ایسا وکیل کر لیا ہے جو پرویز مشرف کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف عدالتوں میں جاتا رہا مگر تب بھی کچھ ثابت نہیں ہوا ۔