ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح۔ملتان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 19:36 شام

ملتان: (مانیٹرنگ ڈیسک) ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آنا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہو رہا ہے جس کے بعد امید ہے کہ جلد بڑی انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ظہیر عباس اکیڈمی میں اچھی

کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو لاہور میں ٹریننگ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔