پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 14, 2017 | 08:14 صبح
دینہ(مانیٹرنگ رپورٹ) دینہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تربیتی طیارہ دینہ کے قریب کولووال گاوئں میں گرا۔طیارہ حادثے کے وقت دونوں پائلٹس پیرا شوٹ سے ا±تر گئے۔طیارہ منگلاائیرپورٹ سے تربیتی مشقوں کےلئے روانہ ہوا تھا کہ کالووال میں حادثے کا شکار ہوگیا طیارے کے گرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی
اور طیارے کے گرنے سے کسی جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس محفوظ ہیں۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔