افسوسناک خبر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءو سابق وفاقی وزیر حادثے کا شکار، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 18:54 شام

اسلام آباد( مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءرحمان ملک تقریب کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اسلام آباد کی ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے جیسے ہی تقریر کے لیے وہ اسٹیج پر چڑھے تو اسٹیج کے ٹوٹنے سے وہ گر گئے جہاں پر انہیں شدید چوٹیں آئیں ہیں، موقع پر موجود لوگوں نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی حالت خطرے سے باہر سے تاہم ابھی تک انہیں گھر نہیں جانے دیا گیا ہے۔