یکطرفہ محبت کا بھیانک انجام عاشق ہسپتال لڑکی حوالات پہنچ گءی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 12:02 شام

خانیوال(مانیٹرنگ)خانیوال کے نواحی علاقے ستاسی ٹین آر میں لڑکی نے تنگ کرنے پر نوجوان کے اوپر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نواحی علاقے میں چھبیس سالہ کاشف اپنی بیس سالہ ہمسائی کو بلاوجہ تنگ کرتا تھا۔ نوجوان نے لڑکی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے گرم گھی اور تیزاب اس کے اوپر پھینک دیا۔ تیزاب گرنے سے نوجوان کا چہرہ، بازو، سینہ اور ٹانگیں جھلس گئیں۔ ریسکیو نےنوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا.