فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ پھنس گیا

2020 ,اپریل 2



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا ایک گروپ بنکاک میں پھنس گیا، فنکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔  اداکار محب مرزا اپنی فلم’’عشرت‘‘ (میڈ ان چائنا) کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے جن کے ہمراہ 21 تکنیک کار اور 5 فنکار شامل تھے جن میں امام سید، سارہ لورین اور صنم سعید شامل ہیں۔

شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی تیاری تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن ملتوی ہوگیا۔ پاکستانی فنکار اور دیگر افراد بنکاک سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر کنچنا پوری کے ہوٹل میں مقید ہیں۔ اداکار اور فلم کے ڈائریکٹر محب مرزا نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے سول ایوی ایشن، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ایکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فنکاروں اور عملے کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں