موٹروے پرکمزور ٹائرز والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ،کمزورٹائر زکی پہچان بتادی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 07:44 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)آئی جی مو ٹروے پولیس کی ہدایا ت پر قو می شاہرات پر ٹائرز پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کمزور ٹائرز والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے موبائل ایجوکیشن یونٹ اور فیلڈ کے افسران کو اس سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ
قومی شاہرات پر ہونے والے حادثات کے تجزیہ سے پتا چلا ہے حادثات کی بڑی وجہ کمزور ٹائرز اور تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ حد سے ذیادہ اوور لوڈنگ بھی ہے پرانے ٹائرز کو اہمیت نہ دیں ، ٹائر ز کی موٹائی 1.6 ملی میٹر ہونے کی صورت میں ٹائرز تبدیل کر لیے جائیں۔