بالی وڈ ستاروں کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

2017 ,جون 26



 ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔  دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد  کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر منت کے باہر ہزاروں لوگ جمع تھے جب کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ باہر آئے اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار پر ہر ایک سے ملنا انتہائی مسرت کا باعث ہے اور اس بار میرے بچوں نے بھی کرتا پہنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قران شریف کی آیات کا ترجہ بھی لکھا، سونم کپور کا کہنا تھا کہ اسلام لفظ امن سے نکلا ہے، اسلام ایک ایسا مذہب بن کر انسانوں پر نازل ہوا ہے جس کا مقصد امن و آشتی سے بھری زندگی پیش کرنا ہے جس میں خدا کی بے تحاشہ رحمت اور شفقت زمین پر نازل ہوتی ہے، خدا تمام لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی بسر کریں تاکہ ساری دنیا میں محبت، امن اور رحم دلی کا بول بالا ہو۔

سوناکشی سنہا نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو محبت اور امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ابھیشیک بچن نے بھی عید کارڈ شیئر کیا اور تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی

اداکارہ جیکیولین فرنینڈس نے انسٹاگرام پر انتہائی منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، جیکیولین نے برقعہ پہن کر تصویر شیئر کی اور سب کو مبارکباد دی۔

اداکارہ پریٹی زنٹا نے بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اسی طرح محبت، امن اور خوشیاں رہیں۔

متعلقہ خبریں