ہالی ووڈ وہ اداکارہ جو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہی۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 19:22 شام

نیویارک(مہرماہ رپورٹ) ماریون کوٹیلارڈ ایک فرانسیسی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار اور گرین پیس کی ترجمان ہے۔

میدان جنگ اور محبت کا میدان ، دونوں میں کیسے کامیاب ہوں ، یہ ہے کہانی ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلارڈ کی.....

تین ماہ قبل ریلیز ہونے والی فلم الائیڈ کی ۔

دوسری عالمی جنگ کے تناظر میں بنی رومانوی فلم الائیڈ میں اداکار بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلارڈ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔

یہ فلم ریکارڈ بزنس کررہی ہے۔دونوں کی ملاقات افریقہ میں ایک مشن کے دوران ہوتی ہے ۔

بریڈ نے کینیڈین انٹیلی جنس افسر اور میرین نے فرانسیسی اہلکار کا کردار ادا کیا ہے ۔

دوران مشن دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں ،

مشن کے مکمل ہونے پر لندن جا کر شادی کر لیتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں طوفان اس وقت بپا ہوتا ہے جب میرین پر جرمن جاسوس ہونے کا شبہ کیا جاتا ہے ۔