پاکستانی اداکارہ نے نوجوانوں کو لڑکیوں سے تعلقات بنانے کے لیے ایسا مشورہ دیدیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 20:39 شام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ 2017ءمیں بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ اکیلے کیوں ہیں؟ اور ایسے دن گزار رہے ہیں جب آپ تمام دوست یا تو شادی شدہ ہیں یا پھر کسی لڑکی کے ساتھ عشق میں مبتلا ہیں اور اس کے ساتھ وقت گزار تے ہیں لیکن آپ گھر بیٹھ کر فلمیں دیکھنے یا دیگر مشاغل میں اپنا وقت گزارنے پر مجبور ہیں؟ارے! اگر ایسا ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے چند انتہائی دلچسپ اور معقول ”ٹوٹکے“ بتا دئیے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ بھی اپنی خوابوں کی شہزادی کے دل میں سما سکتے ہیں۔ اداکارہ کا پہلا ٹوٹکہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی لڑکی کو پسند کرتے ہیں تو اپنے دل کی بات کہنے کیلئے کسی دوست کا سہارا مت لیں کیونکہ لڑکیوں کو ایسا بالکل بھی پسند نہیں کہ کوئی شخص ان کے پاس آئے اور کہے کہ ”میرا دوست آپ کو بہت پسند کرتا ہے۔“
ارمینا خان کا کہنا ہے کہ اپنی ظاہر شخصیت پر توجہ دیں، یعنی اچھی خوشبو لگائیں، خوبصورت اور اچھے کپڑے پہنیں اور جینز کے ساتھ چپل تو بالکل بھی نہ پہنیں اور موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھائیں۔
اداکارہ کا تیسر ا”ٹوٹکہ“ لڑکیوں کی اس پسند کے بارے میں جس کا اظہار کم لڑکیاں ہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی شریف آدمی کو پسند کرتا ہے جو واقعی نرم مزاج اور شائستہ ہو، لڑکیاں بھی ایسی ہیں، لڑکی کے آنے پر اس کیلئے دروازہ کھولیں اور اگر ہو سکے تو بیٹھنے کیلئے کرسی بھی ٹھیک کر دیں، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ لڑکیاں یہ پسند کرتی ہیں۔
ارمینا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ پر گئے ہیں تو اس کی بات سنیں۔ وہ کیا کہنا چاہتی ہے اور اس کی پسند کیا ہے۔ پھر ہی آپ کے مشترکہ شوق ایک دوسرے کو پتہ چلیں گے اور صحیح ’رشتہ‘ بھی بن پائے گا۔
آداب بہت اچھی چیز ہیں اور کہیں بیٹھنے کے آداب تو بہت ہی ضروری ہیں کیونکہ اس دوران آپ اپنے پارٹنر کو یہ دکھا سکیں گے کہ آپ کتنے مہذب اور اچھے ہیں۔ کھانے کے دوران اپنا منہ بند کر کے کھانا چبائیں۔
اگر آپ کسی لڑکی کے ساتھ ملنے جا رہے ہیں تو پرسکون رہیں اور برائے مہربانی لڑکیوں کو دیکھ کر ”گانے مت کسا کرو۔“ یہ بہت برا ہے، ایسا مت کرو۔
اداکارہ کہتی ہیں کہ پیسوں اور ماضی کے ”محبوباﺅں“ کے بارے میں بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے کیونکہ کسی کو کوئی پرواہ نہیں کہ آپ کتنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور کسی کو آپ کی پرانی محبوبہ سے بھی کوئی مطلب نہیں۔ اور صرف اس تعلق پر توجہ دیں جو آپ بنانے جا رہے ہیں۔
ارمینا کے مطابق فٹنس تو بہت ہی زیادہ ضروری ہے۔ جو لڑکے صبح کے وقت جاگنگ کیلئے جاتے ہیں وہ بہت ہی اچھا کرتے ہیں لیکن جو جم وغیرہ جاتے ہیں وہ اس سے بھی زیادہ اچھا کرتے ہیں۔ اداکارہ کی ایسی باتون نے سب کو سوچ میں ڈال دیا ۔۔۔