2017 ,جون 9
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے عیسائیوں کے ایسٹر سے قبل رکھے جانے والے 40 ” روزے “ رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سری لنکن ماڈل و بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے حال ہی میں اپنی دو فلموں کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔ فلم ”ری لوڈ“ میں وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم ”ڈرائیو“ میں سوشانت سنگھ راجپوت ان کے ہیرو ہیں۔ انتہائی مصروف شیڈول کے بعداداکارہ نے ایسٹر تک خود کو فلموں سے دور رکھنے اور 40 روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے مذہب سے بہت لگاﺅہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسٹر سے قبل ہونے والی تمام عبادات کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دوں۔پورے لینٹن پیریڈ کے دوران خود کو تمام برائیوں سے دور رکھوں، اپنا احتساب کروں اور خصوصی دعائیں مانگوں۔ یہ اپنے احتساب کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ مجھے مذہبی اقدار کو فالو کر کے ذہنی سکون ملتا ہے۔