معروف امریکی اداکارہ کے ساتھ صرف چند منٹ گزارنے کیلئے سعودی شہزادے نے کتنے کروڑ روپے دے ڈالے؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

2017 ,اگست 1



ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب شہزادوں کی شاہ خرچیوں کے قصے تو آپ نے پہلے بھی سنے ہوں گے لیکن ایک سعودی شہزادے نے دل بہلانے کے لئے لٹائی گئی رقم کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ویب سائٹ اریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹوارٹ سے محض 15 منٹ کی ملاقات کیلئے پانچ لاکھ ڈالر (تقریبا پانچ کروڑ پاکستانی روپے ) ادا کئے۔ یہ ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہوئی اور اس کے بدلے شہزادے نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم دی۔ بعد ازاں یہ رقم سمندری طوفان سینڈی کے متاثرین کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کو بطور عطیہ دے دی گئی۔ 
ملاقات کا اہتمام فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت ہاروے وائنسٹن نے کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے موقع پر بتایا کہ عرب شہزادہ 23 سالہ اداکارہ سے ملاقات کی آرزو رکھتا تھا ، جسے پورا کرنے کیلئے اس سے پانچ لاکھ ڈالر رقم لی گئی اور یہ رقم طوفان سے متاثر ہونے والوں کو دے دی گئی۔ اس طرح شہزادے کی تمنا بھی پوری ہو گئی اور متاثرین کی امداد بھی ہو گئی۔

متعلقہ خبریں