معنی خیز خبر آگئی: آئی جی سندھ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 09:42 صبح
کراچی(ویب ڈیسک) انسپکٹرجنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے چارج واپس لے کر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا جب کہ آئی جی سندھ کا چارج ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر جانے کی ہدایات کیں اور ان سے عہدے کا چارج واپس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جبری رخصت کے احکامات پر اے ڈی خواجہ رخصت پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ کہ آئی جی سندھ کا چارج ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کے حوالے کردیا گیا ہے۔