ہمارے ریسٹورنٹ میں خواتین کے جسم کے اس حصے کو دیکھ کر ڈسکاﺅنٹ دیا جاتا ہے‘ ریسٹورنٹ نے ایسا شرمناک اعلان کردیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسکاﺅنٹ آفرز تو دنیا بھرکے کاروباری ادارے کرتے ہیں لیکن روس میں ایک ریسٹورنٹ نے ڈسکاﺅنٹ آفر کی آڑ میں ایسی بے حیائی کا ارتکاب کر ڈالا کہ جان کر ہر کوئی ان کی بے راہروی پر دنگ رہ گیا ہے۔ دارلحکومت کے مشہور ویجوک ریسٹورنٹ نے خواتین گاہکوں کو ان کے نسوانی حسن کی جسامت کے حساب سے ڈسکاﺅنٹ دینے کا اعلان کر ڈالا۔ ریسٹورنٹ کی جانب سے ویب سائٹ انسٹاگرام پر شائع کئے گئے اشتہار میں کہا گیا کہ ”اگر آپ ڈسکاﺅنٹ چاہتی ہیں تو بس کیشئیر کو اپنے جسم پر ایک نظر ڈالنے دیجئے۔ سائز اے کے لئے 10 فیصد، بی کے لئے 20 فیصد، سیکے لئے 30 فیصد، ڈی کے لئے 40 اورڈی ڈی کے لئے 50 فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا۔ “

یہ بیہودہ اشتہار سامنے آنے کی دیر تھی کہ ہر جانب سے اس اخلاق باختہ حرکت پر تنقید شروع ہو گئی۔ روسی سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی بے حیائی اور شیطانی سوچ پر سخت حیرت کا اظہار کیا اور اس اشتہار کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیٹ پر غصے کا سیلاب امڈ آنے کے بعد ویب سائٹ انسٹا گرام نے خود ہی اس اشتہار کو ختم کر دیا، تا ہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اب تک 48 لڑکیاں اس ڈسکاﺅنٹ آفر سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔