فوجی تربیت حاصل کرنے کے لیے امریکہ جانے والے 44 افغانی غائب ہوگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 06, 2016 | 16:11 شام
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں گزشتہ دو برسوں کے دوران تربیت کے لیے جانے والے 44 افغان فوجی اہلکار وہاں غائب ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ یہ فوجی غیر قانونی طور پر امریکا میں رہنے اور وہاں کام کرنے کے لیے غائب ہوئے ہیں۔فوجیوں کے غائب ہونے کے واقعات کے بعد اس پروگرام کے طریقہ کار اور اس کے لیے درکار سکیورٹی اسکریننگ سے متعتق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ 2007ءسے اب تک قریب 2,200 افغان فوجیوں نے امریکا میں تربیت حاصل کی ہے۔