افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف تباہ کن کارروائیاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 10:03 صبح

کابل (مانیٹرنگ): افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 28 دہشت گرد ہلاک کردیئے، دوسری جانب قندوز میں کارروائی کے دوران افغان جنگی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 28عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، قندوز میں افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر کے ہنگامی لینڈنگ میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں فضائی اورزمینی کارروائیوں میں کم سے کم 10عسکریت پسند ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔یہ کارروائیاں ضلع امام صاحب اورقندوز میں کی جارہی ہیں۔

 

chinookjpg.jpeg.size.custom.crop.1086x700

اسی صوبہ میں افغان فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس دوران کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ دشت آرچی کے علاقہ میں پیش آیا۔ افغان حکام نے اس ضمن میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

 

Afghan_security_pe_3509748b

صوبہ ننگرہارمیں مختلف کارروائیوں میں داعش کے 18عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ کارروئیاں کوٹ اورہسکہ مینہ کے علاقہ میں کی گئیں جس میں مزید فضائیہ کا استعمال بھی کیا گیا۔