میانداد شاہد آفریدی گلے مل گئے۔۔۔میاں داد نے سچ بولا تھا یا جھوٹ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 15, 2016 | 11:15 صبح

کراچی(مانیٹرنگ)سابق کپتان جاوید میانداداور شاہد آفریدی کے درمیان لفظی جنگ ختم ہوگئی ہے۔ دونوں کے مشترکہ بڑوں نے کرکٹرز کی صلح کرادی۔تاہم یہ سوال کرکٹ کے حلقوں میں گردش کرتا رہے گا کہ میانداد نے آفریدی پر فکسنگ کے جو الزامات لگائے تھے وہ سچ تھے یا جھوٹ تھے؟ کیا آفریدی پوری زندگی ان الزامات کا بوجھ اٹھائے پھریں گے۔
سماءنیوز کے مطابق جاوید میانداداورشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات ہوگئی ہے۔یہ ملاقات کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے شورروم میں ہوئی۔ اس ملاقات میں اقبال محمد علی اور آفریدی
کے چچا اقبال شاہ بھی موجود تھے۔اس ملاقات کا انتظام دونوں کے مشترکہ دوست نے کیا۔ ملاقات میں دونوں کرکٹرزنے گلے بھی ملے۔
جاویدمیاندادکاکہناتھا کہ انھوں نے شاہد آفریدی کو پہلے ہی معاف کردیا تھا۔شاہد آفریدی نے معاملہ عدالت میں نہ لے جانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے کہاتھاکہ جاوید میانداد پیسوں کے لیے کھیلتے تھے۔ آفریدی کے اس بیان پر جاوید میانداد نے کہاتھاکہ آفریدی سٹے بازی میں ملوث رہا ہے۔شاہد آفریدی نے جاویدمیانداد کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیاتھاتاہم بڑوں کی مداخلت کے بعد یہ معاملے رفع دفع ہوگیاہے۔