پہلی محبت : پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین کا انجلینا جولی پر دل آگیا ،کرکٹر نے خود اعتراف کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 15:02 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے ہم کلام ہوئے تو اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے انکشافات کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار، پسند یدہ فٹ بال کلب اور فیورٹ خوش لباس کھلاڑی کے نام بھی بتا دیے۔

احمد شہزاد کو سوشل میڈیا میں ہروقت حاضر رہنے والے کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے  اور وہ آسک  احمد شہزاد سے ٹویٹر میں اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔نوجوان بلے باز کے ایک مداح نے پوچھا کہ کہ پہلی دفعہ آپ کا دل کس پر آیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پر ان کا پہلی دفعہ دل آیا تھا۔