افغان فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کو قتل کی دھمکیاں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 27, 2016 | 20:35 شام

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک): افغانستان فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے قتل کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوکر امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3 سال قبل نیلوفر رحمانی نامی خاتون نے افغانستان ایئر فورس کی پہلی فائٹر پائلٹ بننے کے بعد خواتین کی ہمت و عزم کی نئی داستان رقم کی تھی، انہوں نے 2013 میں فکسڈ ونگ پائلٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا لیکن اب انہیں اسی جذبے کی بھاری قیمت چکانا پڑرہی ہے۔کیپٹن نیلوفر رحمانی کے مطابق انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہی
ں جب کہ ان کے اہل خانہ کو بھی تشدد آمیز دھمکیاں ملیں جس کے بعد وہ کئی مرتبہ اپنی سکونت تبدیل کرچکی ہیں ۔ خاتون پائلٹ کے وکیل کا کہنا ہےکہ یہ دھمکیاں دہشت گردوں کی جانب سے دی جارہی ہیں۔