’اب ائیرپورٹ پر مسافروں نے انتہائی شرمناک کام کرنا شروع کردیا‘ جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کہ آپ کو ائیرپورٹ جاتے ہوئے ہی شرم آنے لگے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر پر جاتے ہوئے لوگ دعا کرتے ہیں کہ وہ بخیروعافیت زمین پر اتریں لیکن اب ایئرپورٹ میں مسافروں کے ایک ایسا شرمناک کام کرنے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ آئندہ آپ ایئرپورٹ جاتے ہوئے ہی شرم محسوس کریں گے۔دی میٹرو کے مطابق ویب سائٹ نے ایک تحقیقاتی سروے کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 10فیصد مسافر ایئرپورٹ پر ہی جنسی تعلق قائم کر لیتے ہیں جبکہ 8فیصد جہاز کے اندر یہ شرمناک کام کرتے ہیں۔ 4ہزار915امریکیوں سے سوالات کیے جنہوں نے گزشتہ دو سال میں کم از کم ایک بار فضائی سفر کر رکھا تھا۔ ان میں ہر 10میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ وہ ایئرپورٹ پر جنسی تعلق قائم کر چکا ہے جبکہ 8فیصد نے ہوائی جہاز میں یہ کام کرنے کا اعتراف کیا۔ ویب سائٹ نے نتائج میں اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاس 3گھنٹے سے زائد فارغ وقت ہوتا ہے جو وہ کتابیں پڑھ کر، خریداری کرکے یا کسی اور طریقے سے گزارتے ہیں۔ اس دوران بعض لوگ جنسی تعلق بھی استوار کرتے ہیں۔
ایئرپورٹ پر جنسی تعلق کا اعتراف کرنے والوں میں سے 42فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کام ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ میں کیا جبکہ 28فیصد نے جنرل سٹوریج کپ بورڈز میں کیا۔ان میں سے 95فیصد نے اپنے سفری شریک کار کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا جبکہ 5فیصد نے ایئرپورٹ پر ہی ملنے والے اجنبی مرد یا عورت سے تعلق قائم کیا۔ جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کی آج کل ایئرپورٹ پر بھی کوئیانسان محفوظ نہیں ہے۔