کیا آپ جانتے ہیں یہ لڑکی کس معروف ترین ادااکارہ کی بہن ہیں؟۔۔۔  جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2017 ,جولائی 2



  
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستانی اداکارہ میرا کی ایک چھوٹی بہن بھی ہیں ،جی ہاں ، شائستہ اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن ہیں جو حال ہی میں لندن سے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان لوٹی ہیں اور پہلی مرتبہ دنیا نیوز کے پروگرام ’ایک دن دنیا کیساتھ‘میں منظرعام پر آئی ہیں۔ میزبان سہیل وڑائچ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شائستہ نے بتایا کہ اداکارہ میرا ایک ڈکٹیٹر کی طرح ہیں جو اپنا حکم چلاتی ہیں اور ہم باقی لوگ اس کا حکم مانتے ہیں، لیکن جب گھر میں ہوتی ہیں تو واقعی بڑی بہن کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شائستہ نے بتایاکہ یونیورسٹی جائے بغیر میرا نے ایک کامیاب زندگی گزاری، وہ مضبوط اور پرعزم شخصیت کی مالکن ہیں۔

متعلقہ خبریں