دنیا کے کروڑوں لوگوں کا آئیڈیل ایشون اہلیہ سمیت ٹریفک حادثہ میں ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 06:35 صبح

چنئی (مانیٹرنگ) صبح صبح ایشون سُندر اپنی اہلیہ کے ساتھ کسی ضروری کام سے جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی بےقابو ہوکردرخت سےٹکرائی جس کی وجہ سے کارمیں آگ بھڑک اٹھی اس آگ کے لگنےسےایشون اوراہلیہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشون سُندر بھارتی کار ریسر تھا جو اپنے کارناموں کی وجہ سے بہت مشہورتھا ۔ اور کئی بار ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکا تھا مگر آج کی صبح اس کیلئے اچھی ثابت نہ ہو سکی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔