ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ۔سعید اجمل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 19, 2016 | 20:15 شام

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) : قومی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار اور فٹ ہوں، چانس ملنے پر اچھا پرفارم کروں گا۔ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایک نجی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید اجمل نے کہا کہ آخری ڈومیسٹک ایونٹ کھیلا ہے اور اس میں ٹاپ بھی کیا ہے، سلیکٹر صاحبان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مجھے سلیکٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ جو مجھے کہا گیا تھا میں نے پورا کیا اپ ان کی باری ہے کہ مجھے
کھلائیں گے تو ویسا ہی پرفارم کروں گا جیسا کہ ماضی میں کرتا آیا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ لاسٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اگر تھوڑے سے رنز بنالیں تو مجھے امید ہے کہ پاکستانی باؤلر اس میچ کو بچانے کی کوشش کریں گے۔یاسر شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ اپنی لائن اینڈ لینتھ پر کنٹرول رکھیں اوراسکور روکیں، ان کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکس ان کے لیے مدد گار ثابت نہیں ہوں گے، سعید اجمل نے کہا کہ یاسر شاہ پاکستان کا ٹاپ کلاس باؤلر ہے امید ہے کہ جیسے ہی موقع ملا وہ اچھا پرفارم کرے گا۔