2022 ,جنوری 26
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا اخوت یونیورسٹی مصطفی آباد قصور کا دورہ آصف علی پاشا، ڈائریکٹرپروٹوکول اخوت یونیورسٹی قصور سید تیمور گیلانی و دیگر اساتذہ و طلبہ نے وفد کو اخوت یونیورسٹی کاوزٹ کروایا،وفد میں چیئرمین پاکستان رائیٹرزکلب افتخار احمد خاں، جنرل سیکرٹری طاہر درانی ،ڈاکٹر تنویر سرور،فضل حسین اعوان،سلیمان حمید کھوکھر ،مقصود چغتائی ،ملک امداد الہی ،عمار خان ،صفیہ خاتون ،کرامت مسیح ،ڈاکٹر امانت علی اسجد، ،توقیر ساجد ، توقیر کھرل سمیت دیگر شامل تھے مقررین افخار احمد خاں ، ڈاکٹر تنور سرور ،طاہر درانی کا کہنا تھا کہ اخوت یونیورسٹی جس انداز میں بچedوں کو فری تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، اخوت کا فری تعلیم دینے اور دنیا کا سب سے بڑا قرضہ حسنہ کا پروگرام قابل تحسین ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے انسان مائیں صدیوں بعد پیدا کرتی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب اللہ کے ولی ہیں جو انسانیت کی خدمت کا عظیم کارنامہ انجام دے رہے ہیں، ہم اخوت کے شابشانہ ہیں، جب کہ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اخوت یونیورسٹی منی پاکستان ہے جہاں پر پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے بچے فری زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں، ہم پاکستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے دنیا کا سب سے بڑا قرض حسنہ کا پروگرام چلا رہے ہیں جس سے کروڑوں پاکستان مستفید ہو رہے ہیں