اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا

2017 ,جولائی 23



 
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ’ٹوائلٹ اک پریم کتھا‘ ریلیز سے قبل ہی آن لائن لیک ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مشہور کوریو گرافر رومیو ڈی سوزا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ فلم11 اگست کو ریلزہونا تھی تاہم فلم کی لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ہندی سینما میں اس طرح کے واقعات آئے ہوئے ہیں جن میں سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ شاہد کپور کی ’اڑتا پنجاب‘ اور کامیڈی فلم ’گریٹ گرینڈ مستی ‘ کے آن لائن لیک ہونے سے ان کے بزنس بھی متاثر ہوئے تھے۔ پائریسی یہ گھنآنا کاروبار ہالی وڈ میں موجود ہے۔
 جہاں سلوسٹیر اسٹالیون کی مشہور سیریز ’ایکسیپنڈلز‘ کے تیسرا حصہ ریلیز سے قبل ہی آن لائن دستیاب تھا۔ اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹوئٹر‘ پر پیغام پر اپنے دوستوں اور فینز کو پائریسی کے خلاف کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔

متعلقہ خبریں