اکشے کمار کو مداح نے سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا

2017 ,ستمبر 26



 ممبئ(مانیٹرنگ ڈیسک): اکشے کمار نے اپنی بیٹی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیا پرایک وڈیو شیئر کی ہے جسے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے لیکن ایک مداح نے اسی وڈیو پرانہیں جھاڑ پلادی۔اکشے کمارکی بیٹی حال ہی میں 7 برس کی ہوئی اوراس مناسبت سے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں ایک وڈیو جاری کی، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹی غسل خانے میں موجود ہیں اورننھی نتارا اپنے والد اکشے کو شیو کرنے میں مدد کررہی ہے۔ نتارا اپنے والد کو شیونگ کے لیے فوم لگارہی ہے جب کہ باپ اپنی بیٹی کو یہ سب کرنے دے رہا ہے۔وڈیو کو اکشے کے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے لیکن ایک مداح نے اس وڈیو پر انہیں جھاڑ دیا ہے کیونکہ وڈیو کے دوران صاف سنا جاسکتا ہے کہ وڈیو بناتے ہوئے غسل خانے کا نلکا کھلا ہے اور پانی ضائع ہورہا ہے۔اسی بات پرپرنس تھامس نامی مداح نے اکشے کی کھنچائی کردی۔ انہوں نے اکشے کو کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’اکشے کمار واقعی ایک بہت خوبصورت، پیاری اوردلکش وڈیو ہے، آپ کو بیٹی کی سالگرہ مبارک ہو لیکن براہ کرم غسل خانے کا نلکا تو بند کردیں۔

متعلقہ خبریں