اداکار البیلا کی 13 ویں برسی آج منائی جائیگی

2017 ,جولائی 17



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) : فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تیرہ برس بیت گئے ان کی13ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سٹیج، ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے نامور مزاحیہ اداکار البیلا نے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔ البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں

متعلقہ خبریں