شراب خانہ خراب: عالیہ بھٹ اور ان کے باڈی گارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

2017 ,اپریل 20



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ کے معراف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے باڈی گارڈ کو شراپ پینے کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا

 بالی ووڈ کی معروف اداکار عالیہ بھٹ اپنے قریبی دوست سدھارت ملہوترا کے گھر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں،تقریب کے اختتام پر انہوں نے عملے کو بلایا جس پر ڈرائیور تو فوراً پہنچ گیا لیکن سیکورٹی گارڈ نے آنے سے منع کردیا تاہم عالیہ بھٹ کے مسلسل اصرار پر باڈی گارڈ انہیں لینے پہنچا تو شراب کے نشے میں چور تھا۔عالیہ بھٹ گارڈ کے شراب کے نشے میں دھت ہونے پر بری طرح سہم گئیں.اس وقت عالیہ بھٹ نے گارڈ کے ساتھ تکرار کرنا مناسب نہ سمجھا اور خاموشی کے ساتھ آدھی رات کو سفر طے کیا لیکن گھر پہنچیں توباڈی گارڈ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں. اس تمام تر صورت حال سے اپنی والدہ کو آگاہ کیا. اس شکایت پر عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے باڈی گارڈ کوفوراً ہی نوکری سے نکال دیا
 

متعلقہ خبریں