قندیل بلوچ کے نقش قدم پر چلنے والی نامور ماڈل کے ساتھ کیا سلوک ہوا اور اب وہ کس حال میں ہے؟ جانیے اس خبر میں

2016 ,نومبر 28



نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی نامور ماڈل گرل اور اداکارہ علیشاہ خان کو ماں اور بھائی نے سوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گھر سے بے دخل کردیا جس کے بعد ماڈل گرل دہلی کی سڑکوں پررات گزارنے پر مجبورہیں۔

گلیمرس کی دنیانوجوانوں میں خاصی مقبول ہوتی ہے اور ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خواہش ہوتی ہے  اس دنیا میں قسمت آزمائی کرے لیکن اس چکا چوند میں کئی لوگ اپنا فلمی سفر شروع کرنے سے پہلے ہی ختم کردیتے ہیں اور زندگی  مشکلات میں اس قدر گھر جاتی ہے کہ اپنے خونی رشتے بھی آنکھیں پھیر دیتے ہیں یہی کچھ فلم نگری میں قدم رکھنے والی ادکارہ علیشاہ کے ساتھ ہوا۔

بھارتی ماڈل اور اداکارہ علیشاہ خان نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’’آئینہ‘‘سے فنی سفر کا آغاز کرنا ہے لیکن ان کا فلمی سفرشروع ہونے سے قبل ہی وہ گھر سے بے دخل ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ دہلی کی سڑکوں اور مندروں میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ  کی غیراخلاقی  ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ان کی والدہ اور بھائی نے ان سے ہمیشہ کے لیے منہ پھیرلیا اور گھر سے نکال دیا ہے جس کے بعد اداکارہ مندروں اور دوستوں کے گھر رہنے پر مجبور ہے ۔

اداکارہ علیشاہ خان کا کہنا تھا کہ دوست نے سوشل میڈیا پرغیراخلاقی ویڈیو شیئر کی جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے گئی توماں  اور بھائی  نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میرا کیرئیرداؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے بے دخل ہونے کے بعد دہلی کی سڑکوں، مندروں اور دوستوں کے گھر زندگی گزار رہی ہوں جس کے باعث جان کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیشاہ کئی نامور کمپنیوں کے اشتہارت اور بالی ووڈ فلم ’’مائی ہسبینڈ وائف‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں