ایئرپورٹ پر عالیہ بھٹ کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو وہ آگ بگولہ ہو گئیں

2016 ,دسمبر 24



جودھپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا ممبئی واپسی پر مداح نے ہاتھ پکڑلیا جس پر اداکارہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں اورنوجوان کو جھاڑ پلادی۔بھارتی معاشرے میں خواتین سے جنسی زیادتی اور بد سلوکی کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں اور انہیں تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ بھارتی معاشرے میں خواتین سے چھیڑخانی سے کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب بالی ووڈ کی مشہور ومعروف اداکارہ بھی چھیڑخانی کاشکار ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ امریکی فیشن اینڈ سٹائل میگزین ووگ کی شوٹنگ کے بعد بھارتی شہر جودھ پورسے ممبئی واپس آتے ہوئے ایئرپورٹ پر مداحوں کی بھیڑ میں پھنس گئیں جہاں ایک نوجوان مداح نے اداکارہ کا ہاتھ پکڑلیا جس پر اداکارہ سیخ پا ہو گئیں۔عالیہ بھٹ نے ہاتھ پکڑنے والے مداح کی خوب خبر لی اور سب کے سامنے ڈانٹنا شروع کردیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔

متعلقہ خبریں