علی ظفر کی طرف سے مداحوں کے لیے خوشخبری
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 21:27 شام
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):گلوکار اور اداکار علی ظفر نئی پاکستانی فلم احسن رحیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’طیفہ ان ٹربل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔پاکستان کے اسٹار گلوکار علی ظفر نے معروف ہدایتکار احسن رحیم کی پہلی فلم میں ہیرو بننے کا اعلان چند ماہ قبل کیا تھا، دونوں اس سےپہلے بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔ایکشن کامیڈی پر مبنی اس فلم کے نام کا اعلان علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے احسن رحیم کے لکھے نوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا ہے ۔نوٹ میں علی ظفر کو ' ’طیفہ ان ٹربل‘میں اپنے رول کی فوری تیاری شروع کرنے کا کہا گیاہے، ایک ساتھ فلم بنانے کا یہ تجربہ دونوں کے لیے پہلا ہوگا۔