معروف اداکارہ کو شرمناک جرم میں جیل بھیج دیا گیا

2017 ,جولائی 10



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کریکٹر کرداروں کیلئے مشہور اداکارہ الکا کوشال اور ان کی والدہ کو 2 سال کیلئے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ممبئی کورٹ کی جانب سے یہ سزا انھیں چیک باؤنس کے ایک کیس میں سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ الکا کوشال نے بجرنگی بھائی میں کرینہ کپور جبکہ فلم کوئن میں کنگنا رناوت کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق الکا کوشال اور ان کی والدہ نے 2015ء میں اوتار سنگھ نامی کسان سے ڈرامہ بنانے کیلئے 50 لاکھ روپے کا قرض لیا لیکن مقررہ مدت میں اسے ادا کرنے میں ناکام رہیں۔ جب اوتار سنگھ کی جانب سے پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھی تو ملزم اداکارہ نے اسے 25، 25 لاکھ کے دو چیکس تھما دیے جسے جب بینک میں کیش کیلئے لے جایا گیا تو دونوں باؤنس ہو گئے۔ متاثرہ شخص نے اپنے پیسوں کی واپسی کیلئے عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں