الخدمت فاونڈیشن ویم۔ ونگ کی طرف سے یتیم بچوں کے لئے خصوصی افطار پروگرام

2023 ,اپریل 13



یتیم  پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے ۔اور یہ تلقین ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کر کے گئے ہیں۔ یہ الفاظ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی رکن محترمہ کلتوم فاطمہ نے کہے۔


یوم یتامی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی طرف سے مختلف اضلاع میں یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کے ساتھ افطار ڈنر رکھے گئے ۔

اس موقع پر بچوں اور باہمت ماؤں میں عید گفٹس تقسیم کئے گئے۔ الخدمت ویمن ونگ رمضان پیکج میں راشن تقسیم کے ساتھ ساتھ یتیم ںچوں اور ان کی فیملی کے ساتھ مختلف پروگراموں میں مصروف عمل ہے۔

جس کا مقصد ان پھولوں اور کلیوں کے چہروں پر مسکراھٹ بکھیرنا ہے ۔

افطار پروگراموں میں مخیر حضرات کو یتیم کی کفالت کے لئے ابھارا گیا اور احساس دلایا گیا کہ وہ معاشرے کا وہ حساس طبقہ ہے جن کو پورے معاشرے کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔۔

متعلقہ خبریں