امریکہ کا صدارتی انتخاب: نتیجہ آگیا ، ہیلری کلنٹن کے چاہنے والے دل تھام کر یہ خبر پڑھیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 09, 2016 | 06:53 صبح

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں آج ہونے والی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں سفید فام امریکیوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے 270 الیکٹورل ووٹ لے کر امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ انکی مخالف امیدوار ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن سخت مقابلہ کرنے کے باوجود ا
ن سے پیچھے رہیں اور مطلوبہ تعداد میں الیکٹورل ووٹس حاصل نہ کر سکی ۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ 1960 سے ریاست اوہائیو سے جس بھی امیدوار نے کامیابی حاصل کی وہی امریکہ کا صدر بنا ہے اور اس بار بھی اوہائیو کی جیت ڈونلڈ ٹرمپ کے حصہ میں آئی ہے ۔