’’دی ٹیک‘‘ ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 21:19 شام

لاس اینجلس (شفق ڈیسک) ہالی ووڈمیں جلد ہی ریلیز ہونے والی ایک نئی فلم دی ٹیک کی کہانی بم دھماکے کیں تحقیقات میں مصروف ایک پولیس افسر کی ہے جو مجرموں کا تعاقب کرتے ہوئے خود مجرم بن جاتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا یہ پولیس افیسر خود اب قانون کی گرفت میں آ جائے گا یا پھر اپنے اسی کردار کے ذریعے مجرموں کو لگام ڈالے گا۔ ایکشن اور سسپنس سے بھری یہ فلم 18نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔