امریکہ: انٹیلی جینٹ بلی نے چوری کی واردات ناکام بنائی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 15:32 شام

اشنگٹن (شفق ڈیسک) بلی کے ہوشیار کرنے پر اسکی مالکن نے خوب شور مچایا جسکے باعث چور بھاگ نکلے۔ امریکہ میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالکان کو ڈاکوؤں سے خبردارو کرتے ہوئے گھر میں چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ امریکا میں ایک گھر میں موٹی اور سست بلی نے اپنی خامیوں کے باوجود اپنے آپکو اس وقت ہیرو ثابت کردیا جب اس نے گھر میں چوری کو ناکام بنا دیا۔ بلی کے مالکان عمر رسیدہ جوڑے کیمطابق انکے پاس یہ بلی 10 سال سے موجود ہے، یہ تمام تر خامیوں کے باوجود بعض اصولوں پر عمل کرتی ہے یعنی وہ کبھی بھی بیڈ روم کے اندر ن

ہیں آتی۔ خاتون کیمطابق وہ گھر میں اکیلی تھیں کہ بلی انکے کمرے تک آئی، بلی کے اس رویئے پر خاتون حیران ہوئیں کیونکہ بلی بیڈ روم کے دروازے کے باہر بیٹھ کر ایک سمت میں دیکھنے لگی جس پر خاتون نے دیکھا تو 2 چور گھر میں داخل ہوچکے تھے جنہیں بلی گھور رہی تھی جبکہ ایک چور خاتون کا پرس بھی اٹھا چکا تھا۔ خاتون نے شور مچاتے ہوئے پولیس کو بلانیکی دھمکی جس پر دونوں ڈاکو فوراً گھر سے باہر نکل کر بھاگے۔