دہشتگردی کا بھوت امریکہ کے سر چڑھ کر بولنے لگا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 26, 2017 | 18:07 شام
واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکہ میں نائٹ کلب اور بس میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک، 16 زخمی ہو گئے، امریکی ریاست اوہائیو ےکے کیمیو نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، 15 زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے کہ مسلح شخص نے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص ہلاک، 15 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد کلب میں افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ خوفناک ہے۔ تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دریں اثناءامریکی شہر لاس ویگاس میں بھی مسافر بس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو اڈا میں مسلح شخص نے بس کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک امریکی ہلاک جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ امریکہ بھر میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 68افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ امریکا میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78 واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ مرکز کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست میسوری، پینسلوانیا اور ارکنساس میں پیش آئے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے 13154 واقعات میں3345 افراد ہلاک اور 6353 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔