بھاپ سے چلنے والی کشتی جو 1856ءمیں لاپتہ ہو گئی میں آج بھی سامان ویسے ہی امریکی سٹیٹ کینساس کے سٹیم عربیہ میوزیم میں موجود ہے۔ 5 ستمبر 1856ءکو تقریباً 200 ٹن کے قریب قیمتی کارگوں لیکر روانہ ہوئی راستے میں کٹا اخروٹ کا درخت اس کیلئے رکاوٹ بنا جسکی وجہ سے کشتی میں سوراخ ہو گیا اور یہ دریا میں ڈوب گئی1987ءمیں باب ہاولے اور اس کے بیٹوں نے پرانے نقشوں اور میگنیٹو میٹر کی مدد سے کشتی کی تلاش شروع کی اور 45 فٹ نیچے زمین میں کشتی کے دبے ہوئے آثار پانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے اس جگہ کو کھودنا شروع کیا
اور 26 نومبر 1988ءکو کشتی نمودار ہوئی اور میں 200 ٹن کے قریب قیمتی سامان ملاجس میں کھانے پینے کی اشیائ، برتن، پرفیوم، ادویات سمیت جوتے اور کپڑے بھی بڑی تعداد میں ملے جو آج بھی استعمال ہو سکتے ہیں 132سالہ پرانی کشتی سے ملنے والا سامان کینساس سٹیٹ کے ایک میوزیم میں رکھا گیا اس میوزیم کا نام بھی سٹیم عربیہ میوزیم رکھا گیا۔