امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ حسینہ عالم پر تنقید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:21 شام

امریکہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سابقہ حسینہ عالم آلیسیا ماچالو پر تنقید کیلئے قابل نفرت الفاظ استعمال کئے حسینہ نے 1996ءمیں مس یونیورس کا خطاب جیتا اور مبینہ طور پر ٹرمپ کو جنسی اور خواتین مخالف تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس تبصرے سے ٹرمپ اس قدر برہم تھے کہ انہوں نے اس حسینہ کے خلاف کافی ٹویٹ کر ڈالی اور امریکی لوگوں سے آلیسیا ماچولو کی ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات اور مبینہ جنسی ٹیپ کو تلاش کرنے کیلئے بھی کہہ دیا۔انہوں نے اپنی حریف صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن
کو بھی نہیں بخشا اور کہا انہوں نے ہی آلیسیا ماچالو کیلئے امریکی شہریت حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ 1996ءمیں مس یونیورس کا مقابلہ حسن ٹرمپ نے ہی منعقد کروایا تھا۔ ٹرمپ نے آلیسیا ماچالو کے لاطینی نژاد ہونے کی وجہ سے انہیں مس ہاﺅس کیپنگ بھی کہا ۔ ہلیری کلنٹن نے گزشتہ دنوں مباحثے کے دوران ان پہلوﺅں کو بھی اجاگر کیا تھا کہ خواتین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ کس طرح کا ہوتا ہے۔