بڑی خبر آگئی: باکسر عامر خان کی بیوی فریال ان کی جاسوسی کررہی تھی، برطانوی اخبار کا دعویٰ۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,اگست 13



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان کی بیوی فریال ان کی جاسوسی کررہی تھی اور اس نے عامر کے خلاف کافی مواد جمع کر لیا تھا اور وہ عامر کو اس کے کیریئر کو تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دیتی تھی، اخبار کا کہنا ہے کہ ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن اینتھونی جوشوا سے عامر خان کی معافی کے بعد یہ سوال عام تھا کہ الزامات غلط تھےتو پھر عامر نے اپنی بیوی فریال کو کیوں چھوڑا، برطانوی اخبار نے فریال کو ولن کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا کہ فریال عامر خان کو دھمکیاں دیتی تھی،فریال نے عامر خان کو جاسوسی کے بعد بلیک میل کررہی تھی برطانوی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر خان دو سال قبل بھی فریال کو چھوڑنے کا سوچ رہے تھے۔ 
تاہم یہ خدشہ تھا کہ طلاق ساکھ کو خراب کرے گی اور عامر مداحوں کو کھو دیں گے، برطانوی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ فریال عامر خان کے دوستوں کو بھی دھمکیاں دیتی تھی اور کہتی تھی کہ عامر مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا اگر چھوڑا بھی تو میں چھوڑوں گی۔‎

متعلقہ خبریں