امیتابھ بچن کی ٹوئٹر چھوڑنے کی دھمکی

2018 ,فروری 1



بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اُن کے فالورز کی تعداد کم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں ٹوئٹر استعمال کرنے والی اہم شخصیات لاکھوں فالورز سے محروم ہوگئی ہیں جبکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جعلی فالورز کی فروخت میں ملوث اداروں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس عمل میں ملوث ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد میں کمی کا تعلق اسی تحقیقات سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے کاؤنٹر کے مطابق بھارتی سپراسٹار تقریباً 60ہزار فالورز سے محروم ہوگئے ہیں۔امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ٹوٹئر۔۔!!؟؟ آپ نے میرے فالورز کی تعداد کم کردی، یہ مزاق ہے، آپ سے دور ہونے کا وقت آگیا

ٹوئٹر پرکنگ شاہ رخ خان 3کروڑ29لاکھ 41ہزار837 فالورز کے ساتھ بالی ووڈ میں ٹاپ پر ہیں جبکہ امیتابھ کے فالورز کی تعداد 3کروڑ 29لاکھ 2ہزار 320ہے۔74سالہ بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے متعلق معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔امیتابھ بچن کا شمار شوبز کی اُن چند اوّلین شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر بلاگ اور اپ ڈیٹس کا آغاز کیا۔امیتابھ بچن ان دنوں عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ اور ’’102ناٹ آؤٹ‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، اس فلم میں رشی کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں