امریکی اداکارہ انجلینا جولی 42 برس کی ہو گئیں

2017 ,جون 6



نیویارک: (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن فلموں سے شہرت پانے والی اداکارہ اینجلینا جولی چار جون اینس سو پچھہتر کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد جان ووئٹ اور والدہ مارشلین برٹرینڈ بھی اداکاری کے شعبے سے منسلک تھیں۔ انہوں نے 1982ء میں بطور چائلڈ سٹار اداکاری کا آغاز کیا۔اینجلینا کو شہرت 2001ء میں فلم ٹومب ریڈر سے ملی۔ ان کی ایکشن سے بھرپور فلموں میں مسٹر اینڈ مسز سمتھ، وانٹڈ اور سالٹ شامل ہیں۔ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی اِن دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی اور اَن بروکن کو شائقین نے پسند کیا۔ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی ایلچی بھی ہیں۔ جب اداکار بریڈ پٹ سے منسوب ہوئیں تو برینجلینا بن گئیں لیکن یہ گیارہ سالہ رفاقت گزشتہ برس طلاق پر ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں