سابق صدر آصف علی زرداری کی 23دسمبرکوپاکستان واپسی، ایم کیوایم پاکستان نے بھی ایسااعلان کردیاکہ حکومت سمیت سب چونک گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 12:51 شام

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں میڈ یاسےگفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ 25دسمبرکوشہر قائدمیں تاریخی جلسہ کریں گے جس میں تمام قیاس آرائیوں کاجواب دیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے ضروری سمجھا کے عوام کے سامنے سب بتادیں اس لیے 25دسمبر کو جلسہ رکھا گیا ہے جو کہ ایم کیو ایم کے دیگر جلسوں سے بڑا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں ایسی بات کریں گے جس سے تمام قیاس آرائیاں دریابرد اور چہ میگوئیاں ختم ہو جائیں گی۔
فاروق ستار نے کہا کہ اس جلسے
میں پیغام دیں گے کہ کراچی کل بھی ایم کیوایم پاکستان کاقلعہ تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کاقلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سپریم کورٹ کی شکر گزار ہے جس نے سات سال بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کے لیے فیصلے صادر کیے ورنہ اس ملک کے جاگیر دار اور وڈیرے علامتی طور پر بھی مقامی حکومتوں کو برداشت نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے آثار نظرآرہے ہیں کہ مارچ تک مردم شماری بھی ہوجائے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جیالوں نے شریک چیئرمین آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔آصف علی زرداری 23 دسمبر کی سہ پہر خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔