اداکارہ انوشکا شرما کی بہترین اداکارہ کے علاوہ دوسری پہچان کیا ہے؟۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 28, 2017 | 20:53 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ انوشکا شرما انڈسٹری کی بہترین اداکارہ تومانی ہی جاتی ہیں تاہم اب اداکارہ کی کامیاب فلم ’پھلوری‘ نے انہیں کامیاب پروڈیوسرکا بھی اعزاز دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہترین اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم اب اداکارہ کو اداکاری کے علاوہ اب پروڈیوسر کی بھی ایک اور پہچان مل گئی ہے۔انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی چھوٹے بجٹ کی رومانوی فلم ’پھلوری‘ نے پہلے ہی ہفتے 15 کروڑروپے کما کرفلم کو کامیاب بنادیا۔ فلم بینوں کی جانب سے فلم میں بطورپروڈیوسرانوشکا شرما کے کام سمیت فلم میں ان کی جانب سے نبھایا گیا بھوت کے کردارکو بھی سراہا گیا۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے بحیثیت پروڈیوسر ’این ایچ 10‘ بنائی تھی جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے اس فلم کو کافی سراہا گیا تھا۔ اور اب دوبارہ ان کی کامیابی ان کی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔