بالی ووڈ میں کیا ہو رہا ہے؟ شاہ رخ خان اورانوشکاشرماچھپے رستم نکلے ، حیران کن بات سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 10:32 صبح


ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی وڈ میں بننے والی فلمیں چاہے کسی بھی انداز کی، ایکشن، کامیڈی ہارر کی ہی کیوں نہ ہوں، ان میں عام طور پر محبت کی ایک کہانی تو ہوتی ہی تھی۔لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے بالی وڈ کے سنیما کا ”آئی لو یو“ سے بریک اپ ہو گیا ہے۔ 2016 میں بننے والی بالی وڈ کی کچھ بہترین فلمیں اس بدلتے چلن کا آئینہ محسوس ہوتی ہیں۔


اس برس کے آغاز میں آنے والی فلم ‘نیرجا میں اداکارہ سونم کپور نے پوری فلم کو تنہا ہی سنبھالا ہے۔ وہ وقت جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جب ہیرو اور ہیروئنیں درخت کے ارد گرد رقص ہی کیا کرتے تھے۔ پہلے جہاں لڑکے لڑکیوں کے پیچھے بھاگتے دکھتے تھے اب وہ کریئر پر توجہ دیتے ہیں۔ فلم ’‘ایم ایس دھونی۔ دی انٹولڈ سوٹری“ میں کہانی کا محور محبت نہیں بلکہ کرکٹر دھونی کی زندگی تھی۔ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں محبت کا تو کوئی عنصرہی نہیں تھا۔ فلم ’فین‘ اس برس کی کوئی بہت بڑی ہٹ فلم نہیں تھی لیکن اس نے یہ ضرور ثابت کیا کہ اب شاہ رخ خان جیسے ستارے بھی تجربات کے لیے تیار ہیں اس میں تو ایک لڑکے نے لڑکے کا پیچھا کیا ہے۔کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں تو باقاعدہ بریک اپ کا جشن منایا جاتا ہے جہاں انوشکا شرما کا کردار اپنے بریک اپ سے خوش تھا۔ وہیں عالیہ بھٹ نے فلم ’ڈیر زندگی‘ میں بریک اپ کے بعد زندگی سے کہا ’جسٹ گو ٹو ہیل۔ اس برس کے ٓغاز میں آنے والی فلم ’نیرجا‘ میں اداکارہ سونم کپور نے پوری فلم کو تنہا ہی سنبھالا ہے۔ودیا بالن کی فلم ’کہانی 2‘ میں بھی ہیرو کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔ امیتابھ بچن کی فلم ’پنک‘ میں بھی محبت کی کوئی کہانی نہیں تھی۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں بھی کوئی محبت کی کہانی نہیں ہے۔