شادی پر جانے کے لیے چھٹی کی درخواست۔لیکن شادی کس کی تھی ۔۔درخواست ایسی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

2017 ,فروری 4



اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمین کام سے چھٹی کرنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بناتے ہیں لیکن اب کی بار محکمہ صحت کے ملازم نے ایسی بات کو بنیاد بنا کر درخواست کردی جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے ، بڑے صاحب نے چھٹی کی یہ درخواست منظور کرتے ہوئے ساتھ ہدایات بھی جاری کردیں جنہیں پڑھ کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اوکاڑہ کے ایک کمپوٹرآپریٹر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نام لکھی گئی درخواست میں لکھاکہ ’ایک دن کی افسوس کی چھٹی چاہیے ،نہایت احترام کیساتھ عرض ہے کہ مجھے اپنی سابق محبوبہ کی شادی میں شرکت کے لیے لاہور جاناہے ، مہربانی کرکے چار فروری کی مجھے چھٹی عنایت کریں،میں اس مہربانی پر آپ کاشکرگزارہوں گا‘۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ درخواست منظوربھی کرلی گئی اور جوابی طورپر اسی درخواست پر تحریرکیاکہ ”اجازت ہے ، اپنی ذمہ داری پر اس تقریب میں شرکت کریں ، دلہن کے بھائیوں سے محتاط رہیں اور سہاگ رات کیلئے ضروری انتظامات کرلیں‘۔

متعلقہ خبریں