خبردار! آج یکم اپریل ہے اور کوئی بھی آپکو بیوقوف بنا سکتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 06:40 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبردار، ہوشیار.... آج ”یکم اپریل“ ہے، بے وقوف بننے سے بچیں۔ اپریل فول جسے جھوٹ کا سہارا لے کردوسروں کو بیوقوف بنا کر ہنسی مذاق اڑانے کے طور پرجانا جاتا ہے، یہ خالصتاً ایک مغربی تہوار ہے جس کی تاریخ بارے متضاد آراءپائی جاتی ہیں، ان میں سے ایک رائے یہ بھی ہے کہ1582ءمیں فرانس کے بادشاہ چارلس چہارم نے کیلنڈر کو ازسرنو مرتب کرنے کی ٹھانی اور فرانس میں جارجیا کے کیلنڈر کو متعارف کرانا چاہا، فرانس میں سال کا پہلا ہفتہ 25 مارچ سے یکم اپریل تک منایاجاتا تھا لیکن بادشاہ نے جارجیا کی طرح یہاں بھی سال کا آغاز یکم جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس طرح بادشاہ کے اعلان کے باوجود بہت سے فرانسیسیوں نے سابق کیلنڈر کے  مطابق یکم اپریل کو ہی نئے سال کا جشن منایا، فرانس میں ان لوگوں کو ”فول“ کے نام سے پکارا جانے لگا۔ لیکن اب پاکستان میں بھی یکم اپریل کو منایا جا رہا ہے جو کہ فکر کی بات ہے کہ ہم لوگ بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے مرنے پر خوش ہوتے ہیں۔