بھارت کے ساتھ جو ہوگا وہ سوچ بھی نہیں سکتا،عظیم ایٹمی سائنسدان نے وارننگ دیدی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 04:07 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ) معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ بھارت احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنا دیا ہے۔ کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی کام کو کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کام سے عشق ہونا چاہیے جس کام کو کرنے کے لئے عشق ہوجائے تو وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے۔ انڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاکہ اس نے ایٹمی دھماکے کرکے یہ سمجھا ہوگا کہ پاک
ستان خاموش رہے گا یہ اس کی سوچ تھی پھر ہم نے وہ کر دکھایا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آج پاکستان میں کئی قدیر خان بن گئے ہیں ، یہ صرف عشق و محبت کی بات ہے مجھے اور میری ٹیم کو پاکستان اور پاکستانی قوم سے پیار تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا احمقوں کی دنیا میں رہتا ہے اس کو پتہ نہیں اللہ نے پاکستان کو کتنا طاقتور بنادیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سعید الظفر صدیقی کی کاوشوں کو سراہا۔