ایسا شرمناک کام جسے سوچ کر کوئی تصور بھی نہ کر سکے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 29, 2016 | 16:03 شام

سعودی عرب (شفق ڈیسک) سعودی عرب میں ایسا نا قابل یقین کام دیکھنے میں آیا کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ سعودی عرب کے شہر دہران کی ہائپر مارکیٹ میں لڑکیاں سفید لباس میں ملبوس ایک سٹال پر کھڑی تھیں جبکہ ان کے پاس ہی گاہکوں کیلئے ایک اشتہار آویزاں تھا جس پر ان لڑکیوں کی تمام تفصیلات فراہم کیگئی تھی۔ یہ لڑکیاں گھریلو ملازماؤں کے طور پر پیش کی گئی تھیں اور گاہک دیگر اشیائے فروخت کی طرح انہیں بھی اچھی طرح دیکھ کر اور انکے متعلق فراہم کی گئی معلومات جان کر انہیں لے جانے کا فیصلہ کر سکتے تھے۔ لڑکی
وں کو برائے فروخت اشیاء کی طرح گاہکوں کے سامنے پیش کرنے کی خبر وزارت محنت کو ہوئی تو فوری طور پر ایک ٹیم ہائپر مارکیٹ پہنچ گئی۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخلیل کا کہنا تھا کہ وزارت کے انسپکٹروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔کہا جارہا ہے کہ لڑکیاں فروخت کرنے والی ہائپر مارکیٹ بند کردی گئی ہے۔